Pages

سعودی عرب میں رعد الشمال




سعودی عرب: فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب میں پاکستانی قیادت شریک

پاکستانی رہنماؤں کے علاوہ کئی دیگر ممالک کے سربراہان نے بھی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔
پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف اور بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے جمعرات کو سعودی عرب میں رعد الشمال نامی مشترکہ فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ یہ تقریب مشرقی سعودی شہر حفرالباطن میں ہوئیں۔
تقریب میں پہنچنے پر وزیراعظم نواز شریف کا سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان السعود نےاستقبال کیا۔
پاکستانی رہنماؤں کے علاوہ کئی دیگر ممالک کے سربراہان اختتامی تقریب میں شرکت کر رہے ہیں۔
سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق اختتامی تقریب میں بری، فضائی اور فوجی دستوں نے شرکت کی جب کہ فضائی چھلانگوں، بکتر بند گاڑیوں کی نقل و حمل اور ہیلی کاپٹروں کے ذریعے فضائی حملوں کا مظاہرہ کیا گیا۔ اس دوران ٹینکوں سے گولہ بارود پھینکنے کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔
اختتامی تقریب میں شامل پاکستانی فوجیوں نے طیاروں سے پیرا شوٹ کے ذریعے اترنے اور فضائی مشقوں میں حصہ لیا۔
پاکستان سمیت 21 ممالک نے سعودی عرب کے شمال میں ہونے والی ان مشقوں میں حصہ لیا تھا جن میں پانچ خلیجی ریاستیں بھی شامل ہیں۔
یہ مشقیں 14 فروری کو شروع ہوئیں، سرکاری بیانات کے مطابق ان مشقوں کا مقصد دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے تربیت تھا۔
وزیر اعظم نواز شریف نے بدھ کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کی میزبانی میں  دیگر ملکوں کے سربراہان کے لیے دیے گئے عشائیے میں شرکت کی۔
وزیراعظم نواز شریف اور بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف بدھ کو تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے۔
توقع ہے کہ اس دوران دوطرفہ معاملات اور خطے کی صورتحال کے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

No comments:

Post a Comment